منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اینکرمرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے کیلئے اشتہارات شائع کرنے کا حکم دے دیا۔

راچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ میں مریدعباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، جس کے بعد عدالت نےفرانزک رپورٹ کوریکارڈ کاحصہ بنالیا۔

عدالت نے عادل زمان کواشتہاری قرار دینے کیلئے اشتہارات شائع کرنے کا حکم دے دیا ، تفتیشی افسر نے بتایا کہ سندھی زبان میں ملزم عادل زمان کےاشتہارات شائع کرادیے۔

- Advertisement -

عدالت نے 2روزمیں اردو اورانگریزی میں بھی اشتہارات شائع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت19جنوری تک ملتوی کردی۔

گذشتہ سماعت میں عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کو اشتہاری قراردینے کے اشتہار کے نکات پراعتراض اٹھایا تھا اور تفتشیی افسر کو دوبارہ اشتہارات شائع کرنے کا حکم دیا۔

آئی او نے بتایا تھا کہ لاہورسےسی سی ٹی وی کی فرانزک ہوگئی،آئندہ سماعت پررپورٹ پیش کریں گے، عدالت نےآئندہ سماعت پرسی سی ٹی وی فوٹیج کی فرانزک رپورٹ طلب کرلی تھی۔

خیال رہے اینکر مریدعباس قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے ملزم عادل زمان عدالت سے فرار ہوگیا تھا ، جس پر سپریم کورٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں