منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح مذاکرات میں اہم پیش رفت کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح مذاکرات میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات کا دوسرا روز آج ہوگا ، فریقین کے درمیان پالیسی سطح مذاکرات میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ خسارہ کنٹرول کرنے کی پالیسی پر بات ہوگی اور بجلی نرخ بڑھانے اور نقصانات کم کرنے کیلئےمختلف امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ خسارہ ،صوبوں کےبجٹ سرپلس پربھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرونی فنانسنگ سےمتعلق امور پر بات چیت کا دوسرا دوربھی آج ہوگا۔

خیال رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان پالیسی مذاکرات کے پہلے دور میں ایکسٹرنل فنانسنگ کی ضروریات سمیت اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک حکام نے پاکستان کی ایکسٹرنل فنانسنگ کی ضروریات پربریفنگ دی۔

پاکستانی حکام نے ایکسٹرنل فنانسنگ پر آئی ایم ایف کی پیشگوئی سےاتفاق نہ کیا اور زرمبادلہ کے ذخائر کا ہدف مقرر کرنے پر بھی بات چیت طے نہ ہوسکی۔

پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کی چند شرائط کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا اور آئی ایم ایف کو بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی معیشت میں بہتری کی بڑی گنجائش ہے، عوام پرضرورت سے زیادہ بوجھ ڈالنےسےمسائل حل نہیں ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں