تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

روس ایران تعلقات میں اہم پیش رفت

ماسکو: روسی تیل اور گیس کمپنیوں نے ایران میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق روسی سرکاری تیل اور گیس کمپنیوں کے ایک گروپ نے نائب ایرانی وزیر تیل سے ایک ملاقات میں ایران کے گیس کی صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسی کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق ‘مجید چگینی’ نے روسی وفد سے ملاقات میں گیس صنعت کے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

روسی فریق نے ایرانی گیس کی صنعت کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قدرتی گیس کی تجارت کو روسی کمپنیوں کی ترجیحات میں قراردیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے تجاویز کی تفصیلات کا جائزہ لیا جائے گا اور مذاکرات جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور روس کے درمیان بڑا معاہدہ، امریکی دباؤ کو خاطر میں نہ لانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیرتیل ‘جواد اوجی’ نے مضبوط انرجی ڈپلومیسی کو اپنا اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم گیس کی برآمدات اور تجارت کو بڑھانے کے لیے مختلف فریقین سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بہت سے بین الاقوامی مسائل پر روس اور ایران یکساں موقف رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -