اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

چینی اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

چینی اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، 9 اہم بیانات ریکارڈ کر لئے گئے اور ‏جلد اہم شخصیات کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

نیب راولپنڈی نے سابق سیکرٹری تجارت یوسن ڈھاگہ کا بیان بھی قلمبند کر لیا۔ یونس ڈھاگہ سے ‏چینی کی ایکسپورٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی اور انٹر منسٹری میٹنگز کے فیصلوں پر بھی ‏سوالات کیے گئے۔

چینی کی انٹرنیشنل اور لوکل مارکیٹ میں قیمتوں کے تعین پر پوچھ گچھ کی گئی۔ ‏

سابق وزیر تجارت پرویز ملک کا بیان بھی گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ سابق صوبائی ‏وزیرسمیع اللہ چوہدری ، محسن لغاری، میاں اسلم کے بیانات بھی تفتیش کا حصہ ہیں۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سکندر پاشا، جاوید کیانی بھی شامل تفتیش ہو چکے ہیں۔ وزارت ‏صنعت افسرخضرحیات، اکاؤنٹنٹ مزمل پاشاسے حاصل ریکارڈ شواہد میں شامل ہیں۔ ‏

اسی طرح کین کمشنرپنجاب ،کابینہ ،چیف سیکریٹری پنجاب آفس کی تفصیلات بھی شواہد میں ‏شامل ہیں اور نیب کی جانب سے شوگر اسکینڈل میں جلد اہم شخصیات کو طلب کیے جانے کا ‏امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں