تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نیند میں باتیں کرنے والے افراد سے متعلق اہم تحقیق

دنیا بھر میں یہ شکایت عام رہی ہے کہ بہت سے لوگ سوتے ہوئے اپنے آپ سے باتیں کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں نیند میں بڑبڑانے کی وجہ کیا ہوتی ہے؟۔

اس خبر میں ہم آپ کو بتائیں گے لوگ نیند میں باتیں کیوں کرتے ہیں، دنیا بھر میں ایسے افراد بھی موجود ہیں جنہیں ہر روز سوتے ہوئے بڑبڑانے کی عادت ہوتی ہے لیکن 66 فیصد افراد کو اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی اس کا تجربہ ہوتا ہے۔

طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق نیند میں باتیں کرنے کی عادت بے ضرر ہوتی ہیں اور اس کا تعلق کسی بیماری سے نہیں ہوتا لیکن متعدد ایسی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے انسانوں کو عموماً اس طرح کی شکایت کا سامنا ہوتا ہے۔

اس عمل سے انسان پر بھی کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے ہاں البتہ دوسروں کی نیند ضرور خراب ہوتی ہے، ماہرین اس ضمن میں مزید جانچ کررہے ہیں لیکن حالیہ تحقیقی رپورٹس میں نیند میں باتیں کرنے کی ممکنہ وجوہات بتائی گئی ہیں۔

نیند کے مسائل: ایسے افراد جنہیں نیند کے مسائل کا سامنا رہتا ہے انہیں سوتے ہوئے باتیں کرنے کی عادت پڑ جاتی ہے، اسے طب کی دنیا میں ایک عارضہ بھی سمجھا جاتا ہے، جسے طبی زبان میں (somniloquy) کہا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق نیند میں چلنے اور ڈراؤنے خوابوں کا نیند میں باتیں کرنے سے تعلق ہے۔

جینیاتی اثر: طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بھی دریافت کیا گیا ہے کہ نیند میں باتیں کرنے کا سلسلہ خاندان عادت ہے جو بچوں میں منتقل ہوتی ہے، جو لوگ نیند میں باتیں کرتے ہیں ان کے بچوں میں بھی اس کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

نیند کی کمی: رات میں کم سونے والے افراد بھی نیند میں باتیں کرتے ہیں۔

خاص ادویات: دنیا بھر میں ایسی مخصوص ادویات بھی ہیں جن کے استعمال سے سوتے ہوئے باتیں کرنے کی شکایت آتی ہے، عام طور پر سکون آور ادویات کا استعمال اس اثر کا باعث بنتا ہے۔

اس عادت کو ختم کرنے کا کوئی علاج تو موجود نہیں لیکن ماہرین کے مطابق چند ایسی عادتیں ہیں جن کے اپنانے سے اس پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے جیسے کہ سونے سے پہلے زیادہ کھانے سے گریز کریں، آرام دہ بستر اور تکیے کا استعمال کریں، اور نیند طے شدہ وقت کے تحت لیں۔

Comments

- Advertisement -