تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کوئی شخص آپ کو کتنا پسند کرتا ہے؟

کہتے ہیں کہ انسان کی چھٹی حس اسے آس پاس کے ماحول سے واقف کردیتی ہے۔ کوئی شخص ہمارے لیے اچھے خیالات رکھتا ہے یا برے، ہماری چھٹی حس ہمیں بتا دیتی ہے۔ اسی طرح بعض لوگوں کو آنے والے خطرے کا پہلے سے علم ہوجاتا ہے، کچھ لوگ جان لیتے ہیں کہ وہ جو قدم اٹھانے جا رہے ہیں وہ ان کے لیے غلط ہوگا، یہ سب چھٹی حس کے ہی کمالات ہیں۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جن لوگوں کی 5 حسیں یعنی دیکھنے، سننے، چھونے، سونگھنے اور چکھنے میں سے کوئی ایک حس بھی کمزور ہوتی ہے ان کی چھٹی حس بہت زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔

یوں چھٹی حس ہمیں کئی ان چیزوں سے روشناس کروا دیتی ہے جو عام مشاہدے میں نہیں آتیں، لیکن کچھ طریقے ایسے بھی ہیں جن سے ہم سامنے والی شخصیت کے تاثرات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر کوئی شخص آپ کو پسند کرتا ہے تو وہ لاشعوری طور پر کچھ حرکات کرتا ہے۔ اگر آپ کے سامنے بھی کوئی شخص ایسی ہی حرکات کرتا ہے تو جان لیجیئے کہ آپ اسے بہت پسند ہیں۔

:قریب کھڑا ہونا

اگر کوئی شخص آپ کو پسند کرتا ہے تو وہ غیر محسوس انداز میں آپ کے قریب کھڑا ہونے کی کوشش کرے گا۔ اس طرح سے وہ لاشعوری طور پر اپنے اور آپ کے بیچ فاصلے کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

:کمر سیدھی رکھنا

2

ماہرین کے مطابق اگر کوئی شخص آرام دہ حالت میں بیٹھا ہو اور آپ کو دیکھ کر وہ اپنی پشت اور کمر سیدھی کرلے تو یہ پسندیدگی کی بہت واضح نشانی ہے۔ پسندیدگی کی صورت میں وہ آپ کی موجودگی میں مستقل اپنی کمر سیدھی رکھے گا۔

:بالوں کو چھونا

یہ خواتین کی عادت ہے کہ جب وہ کسی پسندیدہ شخص سے ملتی ہیں تو اپنے بالوں کو باربار درست کرتی ہیں۔

3

:نظر کی حدود میں رکھنا

 کوئی شخص اگر آپ کو پسند کرتا ہے تواس کی ہمیشہ یہی کوشش ہوگی کہ وہ آپ کو اپنی نگاہوں کے سے اوجھل نہ ہونے دے لہذا وہ حتی المکان آپ کو اپنی نظرکی حدود میں رکھے گا۔

:مصنوعی مسکراہٹ

پسندیدہ شخص کی موجودگی میں انسان کی مسکراہٹ حقیقی ہوتی ہے۔ مصنوعی مسکراہٹ میں چہرہ اور آنکھیں سپاٹ رہتے ہیں جبکہ انسان کے اندر سے آنے والی مسکراہٹ میں آنکھوں میں چمک ہوتی ہے۔ یہی نہیں اگر کوئی شخص آپ کو پسند کرتا ہے تو آپ کی موجودگی میں مستقلاً ہی اس کے چہرے پر مسکراہٹ ہوگی۔

5

:کوئی مزاحیہ بات کہنے کے بعد آپ کی طرف دیکھنا

اگر کوئی شخص آپ کو پسند کرتا ہے تو وہ کوئی چٹکلہ چھوڑنے کے بعد آپ کی طرف ضرور دیکھے گا کہ آپ پر اس کی بات کا کیا اثر ہوا۔

:جوش

آپ کو پسند کرنے والا شخص آپ کی موجودگی میں اور آپ کے جانے کے فوراً بعد انتہائی پرجوش ہوگا۔

:آپ کے دیے ہوئے کام کرنا

اگر آپ نے کسی شخص کو کوئی کام کہا اور وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر آپ کے کام کرنے بیٹھ گیا تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کا کام اس کے لیے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

:جمائی نہ لینا

جمائی لینا بوریت کی علامت ہے۔ آپ کو پسند کرنے والا شخص کبھی بھی آپ کی موجودگی میں جمائی نہیں لے گا کیونکہ وہ آپ کی صحبت میں کبھی بور نہیں ہوگا۔

sleep

:تعریف کرنا

اگر کوئی شخص خصوصی طور پر آپ کا مشاہدہ کرتا ہے اور آپ کی چیزوں، لباس یا عادات کی اکثر تعریف کرتا ہے تو سمجھ جائیے کہ معاملہ پسندیدگی کا ہے۔

:سوالات کرنا

آپ میں دلچسپی رکھنے والا شخص آپ سے سوالات کرتا ہے تاکہ آپ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان سکے اور اس بہانے آپ سے بات کرسکے۔

:بار بار نام لینا

آپ کو پسند کرنے والا شخص آپ کا نام بار بار پکارے گا چاہے اس کی ضرورت نہ ہو۔

:بار بار فون کرنا

phone

آپ میں دلچسپی رکھنے والا شخص کسی معمولی سی بات کے لیے بھی آپ کو فون یا آپ سے بات کرسکتا ہے کیونکہ یہ اس کے لیے بات کرنے کا ایک بہانہ ہوگا۔

تو اب دیر کس بات کی ہے جلدی سے مشاہدہ کرنا شروع کیجئے کہ آپ کے گرد و کنار میں کون ایسا ہے جو آپ کو پسند کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -