تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

"الیکشن کمیشن انتخابات کے لئے تیار ہے”

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنےفیصلے بلا خوف کرتاہےاور کرتا رہےگا، فیصلوں سےکوئی ناراض یا راضی ہوتا ہےیہ انکا مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری اور منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کی ڈی سیٹ ہونے سے متعلق معاملے پر تفصیلی گفتگو کی۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے، ہمارے فیصلوں سے کوئی ناراض یا راضی ہوتاہے یہ انکا مسئلہ ہے، الیکشن کمیشن اپنےفیصلے بلا خوف کرتاہےاور کرتا رہےگا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لئے ہمیشہ تیار ہے، مگر نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، اس سلسلے میں حلقہ بندیوں پر تیزی سےکام جاری ہے،کمیشن کا کام صاف شفاف ،غیر جانبدار انتخابات کا انعقادہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کردی گئی

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سکندر سلطان راجہ نے بتایا کہ مئی دو ہزار اکیس میں دو ہزار سترہ کی مردم شماری کےنتائج شائع ہوئے، کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں پر کام مردم شماری کےنتائج شائع ہونے کےبعد شروع کیا، حکومت ڈیجیٹل مردم شماری کرانا چاہتی ہے، اگر مردم شماری کےنتائج دسمبر بائیس تک ملےتو حلقہ بندیاں ہوسکتی ہیں، نتائج تاخیر کا شکارہوئےتودو ہزار سترہ کی مردم شماری پرحلقہ بندیوں پر انتخاب ہوگا۔

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں سے متعلق انہوں نے بتایا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر نےکمیشن کو اراکین اسمبلی استعفوں کا کیس نہیں بھجوایا۔

فارن فنڈنگ کیس سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ پر سماعت جاری ہے، فریقین کو صفائی کا موقع دینا ضروری ہے، سماعت میں کیا کچھ ہوتا ہے صحافی بہترین جج ہیں۔

Comments

- Advertisement -