پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاک فوج نے جس طرح صبر اوربرداشت کا مظاہرہ کیا اسے داد دیتے ہیں، سکھ برادری کی 9 مئی کے واقعات کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سکھ برادری نے نو مئی کو ہوئے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج نے جس طرح صبر اوربرداشت کامظاہرہ کیا اسے داد دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھ برادری کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا، اس موقع پر وفد نے 9 مئی کو ہوئے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔

سکھ برادری نے شرپسندوں کی توڑ پھوڑ اورجلاؤ گھیراؤ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری املاک،فوجی تنصیبات پردھاوا بولنے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، پاک فوج نے جس طرح صبر اوربرداشت کا مظاہرہ کیا اسے داد دیتے ہیں۔

سکھ برادری کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے پاکستانی قوم اور پاک فوج کو آمنے سامنے کرنے کی سازش کو ناکام بنایا، جناح ہمارےمحسن ہیں اور پاک فوج ہماری محافظ ہے۔

سکھ وفد نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ سکھ برادری ہندوستان سے زیادہ پاکستان میں محفوظ ہے، جناح ہاؤس سمیت شہداکی بے حرمتی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں