تازہ ترین

سکھ برادری کا دنیا بھر میں 8 جولائی کو آزاد خالصتان ریلیاں منعقد کرنے کا اعلان

سکھ برادری نے دنیا بھر میں 8 جولائی کو ہردیپ سنگھ نجر کی یاد میں آزاد خالصتان ریلیاں منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آٹھ جولائی کو سکھ برادری کے افراد امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں ہردیپ سنگھ نجر کی یاد میں آزاد خالصتان ریلیاں نکالیں گے۔

یہ ریلیاں امریکی شہر سان فرانسسکو، کینیڈا کے شہر ٹورنٹو اور آسٹریلیا کے شہر برسبین میں نکالی جائیں گی، ریلیوں کے اختتام پر بھارتی سفارت خانوں کے باہر مظاہرے اور مذمتی قراردادیں پیش کی جائیں گی۔

ریلیوں میں بڑی تعداد میں مظاہرین کی شرکت متوقع ہے، ہردیپ سنگھ نجر کو بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را کے قاتلوں نے 18 جون کو کینیڈا میں گردوارے کے باہر قتل کر دیا تھا۔

رہنما کے قتل پر سکھوں کا بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ضلعی ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ

آزاد خالصتان ریلیوں سے متعلق اشتہاری پوسٹرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں، ان پوسٹرز میں متعلقہ بھارتی سفیروں کو قاتل قرار دیا گیا ہے، آزاد خالصتان کی زور پکڑتی تحریک پر مودی سرکار شدید دباوٴ میں ہے۔

Comments

- Advertisement -