واشنگٹن: سکھ فارجسٹس نے بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ کر دیا، امریکا میں 23 مارچ سے ریفرنڈم کا آغاز کرنے کا اعلان بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھ فارجسٹس تنظیم نے امریکا میں خالصتان ریفرنڈم کا اعلان کردیا، سکھ فارجسٹس نے امریکا میں 23 مارچ سے ریفرنڈم کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت خالصتان تحریک کے رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کررہا ہے، مودی حکومت امریکا اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کو قتل کرنا چاہتی ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں اس سے پہلے ہردیپ سنگھ نجار کو قتل کیا گیا، مجھے امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ٹرمپ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ بھارتی حکام سے فوری رابطہ کریں