بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کرتارپورراہداری سکھوں کی 70سال کی دعائیں ہیں،جو عمران خان کےصدقے مل رہی ہے، سکھ رہنما

اشتہار

حیرت انگیز

نارروال : سکھ رہنما گوپال سنگھ چاؤلا نے کہا کرتارپورراہداری سکھوں کی 70سال کی دعائیں ہیں،جو عمران خان کےصدقے مل رہی ہے، ہندو برہمن برادری کبھی نہیں چاہےگی کہ سکھ مسلم دوستی پروان چڑے۔

تفصیلات کے مطابق سکھ رہنما گوپال سنگھ چاؤلا کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری سکھوں کی ستر سال کی دعائیں ہیں، جو عمران خان کےصدقے مل رہی ہے۔

گوپال سنگھ چاؤلا کا کہنا تھا کہ کرتاپورراہداری کھولنےپرقمر باجود،عمران خان اورحکومت پاکستان کےتہہ دل سےشکرگزارہیں، ہندو برہمن برادری کبھی نہیں چاہےگی کہ سکھ مسلم دوستی پروان چڑے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ساتھ ہندؤوں کی چھوٹی برادر ی بھی محفوظ نہیں، بھارت مودی کی وجہ سے ٹکڑے ٹکڑے ہوگا، کشمیربھی ضرور بنےگا اور خالصتان بھی بن کے رہےگا۔

خیال رہے پاکستان کی جانب سے کرتارپورراہداری پرجاری کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ، کرتارپورراہداری پرجاری کام31 اگست تک مکمل کرلیاجائے گا۔

مزید پڑھیں : کرتارپور راہداری کا افتتاح 11 نومبر کو پر وقار تقریب میں کیا جائے گا، ذرائع

ذرائع کا کہنا تھا کہ دفترخارجہ نےکرتارپورکھولنےسےمتعلق اپناہوم ورک تیزکردیا، کرتارپورراہداری کاافتتاح11 نومبرکوپروقارتقریب میں کیاجائے گا ، تقریب سکھ برادری کے بانی باباگرونانک کی سالگرہ سےمتعلق ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ وزیر خارجہ اوردیگروزرابھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

کرتارپورراہداری کے افتتاح کے بعد سکھ یاتری بغیر ویزا دربار پر حاضری دینے آسکیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں