اشتہار

سکھ رہنما کے قتل کی سازش : امریکا بھارتی تحقیقات کا منتظر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کا معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھادیا، امریکی ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ بھارتی سازش کے معاملے پر بھارتی تحقیقات کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کی پریس کانفرنس میں بھارت کے امریکا میں خالصتانی سکھ رہنما پر ناکام قاتلانہ حملے پر سوالات کئے گئے۔

اےآروائی نیوز کے نمائندے نے سوال کیا کہ امریکا نے بھارت کو قاتلانہ حملے پر کیا پیغام دیا،جس پر ترجمان نے کہا کہ امریکی محکمہ انصاف کی مکمل تحقیقات تک مزیدبات کرنامناسب نہیں، ضرور کہوں گاامریکی وزیرخارجہ نے بھارتی ہم منصب کیساتھ معاملہ اٹھایا ہے اور بھارت کوواضح کیا امریکا معاملے کو انتہائی سنجیدگی سےلےرہاہے اور بھارت نے کہا ہے وہ تحقیقات کر رہا ہے۔

- Advertisement -

اے آروائی نیوز کے نمائندے نے سوال کیا کہ بھارت نے آج تک کینیڈامیں قتل سکھ رہنما کی تحقیقات میں تعاون نہیں کیا، آپ کتنے پُرامید ہیں بھارت اب امریکا سے تعاون کریگا؟ جس پر میتھیوملر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو کہتےہیں کہ وہ کینیڈاکی تحقیقات میں تعاون کرے، امریکا میں بھارتی سازش کے معاملے پر بھارتی تحقیقات کےمنتظرہیں، تحقیقات مکمل ہونے تک میں تعاون کے حوالےسےاندازہ نہیں لگاسکتا۔

پریس کانفرنس میں اے آروائی نیوز کے نمائندے نے سوال کیا کہ کیاآپ سمجھتےہیں بھارت نےامریکی خودمختاری پرحملہ کیا؟ تو امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ میں فردجرم میں شامل معلومات سےآگےبات نہیں کروں گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں