منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

دہشت گردی کے خلاف باتیں کرنے والا بھارت خود دہشت گرد ہے، سکھ رہنما

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف باتیں کرنے والا بھارت خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے، جو سکھوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھ رہنماؤں نے نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کےارکان سے ملاقات کرکے بھارت کے مظالم سے آگاہ کردیا، اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں سکھ رہنماؤں نے کہا بھارت ہارٹ آف ایشیاکانفرنس میں دہشت گردی کی بات کر رہا ہے لیکن ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ بھارت خود دہشت گرد ہے جس نے پنجاب میں سکھوں کے خون کی ندیاں بہائیں۔

سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت سکھوں پرظلم ڈھا رہا ہے، پینتیس سال سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سکھوں کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کردیا گیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ وہ حقوق کےحصول کے لئے دو ہزار بیس میں سکھ ریفرنڈم کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں