منگل, اپریل 8, 2025
اشتہار

بیساکھی کا تہوار، سکھ یاتریوں کا بہترین سہولتوں کی فراہمی پر حکومت پاکستان کو خراجِ تحسین پیش

اشتہار

حیرت انگیز

ننکانہ صاحب: بیساکھی کے تہوار میں شرکت کے لئے آئے سکھ یاتریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاکستانی حکومت اورعوام کی شاندارمہمان نوازی ہمیشہ یاد رہےگی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سےآئےسکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے ، سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال سے گوردوارہ جنم استھان پہنچے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجا منصور اور دیگرحکام نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا ، بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں 3 روزتک قیام کریں گے، سکھ یاتری گوردوارہ سچا سودا کی یاترا کے لئے فاروق آباد بھی جائیں گے۔

سکھ یاتریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر حکومت پاکستان کوخراج تحسین کرتے ہوئے کہا پاکستانی حکومت اور عوام کی شاندار مہمان نوازی ہمیشہ یاد رہے گی۔

خیال رہے بیساکھی تہوار میں شرکت کے لئے 818 بھارتی سکھ یاتری پاکستان میں موجود ہیں۔

گذشتہ روز بیساکھی میلہ اختتام پذیر ہونے پر غیرملکی یاتری خصوصی بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب واپس روانہ ہوگئے تھے ، غیرملکی سکھ یاتریوں نے گوردوارہ پنجہ صاحب بیساکھی میلے میں شرکت کی۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے سکھ برادری کو بیساکھی کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کو خصوصی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ بیساکھی کی رسومات ادا کرنے کے لیے پاکستان میں موجود مذہبی مقامات کا دورہ کرسکیں، ایس او پیز کے تحت یاتریوں کو لنگر، ٹرانسپورٹ اور رہائشی سہولیات دی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں