تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کی پریڈ میں بگڑی پہن کر پہلی بار سکھ کی شرکت

لندن : برطانیہ کی تاریخ‌ میں پہلی بار کولڈ اسٹریم گارڈز میں سکھ کو شامل کیا گیا ہے، جس نے بگڑی پہن کر ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے موقع پررنگوں کی منعقدہ تقریب میں فوجی دستے کے ہمراہ پریڈ میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے کولڈ اسٹریم گارڈز میں پہلی بار کوئی سکھ شامل ہوا ہے جس نے بگڑی پہن کر ملکہ برطانیہ کی سالگرہ میں فوجی دستے میں شامل ہوکر رنگوں کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز ملکہ برطانیہ الزبتھ کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر 1 ہزار فوجیوں نے تقریب میں شرکت کرکے ملکہ کو سلامی پیش کی ہے۔

ملکہ الزبتھ کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر شہزادہ ہیری، اپنی شریک حیات میگھن مارکل اور شاہی خاندان کے دیگر افراد سمیت ویلز کے شہزادے اور شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کی۔

کولڈ اسٹریم گارڈ 22 سالہ چارن پریت سنگھ لال کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ مختلف مذاہب اور قومیت کے لوگوں کی جانب سے برطانوی فوج میں شمولیت اختیار کرنے پر میری حوصلہ افزائی کی جائے گی‘۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا دستے کے ہمراہ پہلی بار لال کسی رنگوں کی تقریب میں شریک ہوا ہے، چارن پریت سنگھ نے کہا ہے کہ ’مجھے یقین ہے کہ لوگ مجھے دیکھ کر اس بات کو تسلیم کرلیں گے کہ برطانیہ کی تاریخ تبدیل ہوگئی ہے۔‘

خیال رہے کہ چارن پریت لال بھارتی صوبے پنجاب میں پیدا ہوئے اور بچپن میں ہی برطانیہ منتقل ہوگئے تھے، لال نے سنہ 2016 میں برطانوی آرمی میں شمولیت اختیار کی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -