ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

‌لاہور : پولیس وردی پہنے ڈاکوؤں نے سکھ یاتریوں کو لوٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

‌لاہور : پولیس وردی پہنے ڈاکوؤں نے سکھ یاتریوں کو لوٹ لیا، سکھ یاتری اپنے روحانی پیشوا کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہائی سکیورٹی زون اور غیرملکیوں کوسکیورٹی فراہم کرنے کا بھانڈا ڈاکوؤں نے پھوڑ دیا، لاہور میں سکھ یاتریوں کی فیملی سے ڈکیتی کی واردارت ہوئی۔

واقعہ گلبرگ میں پیش آیا، جہاں پولیس وردی میں کارسوار ڈاکوؤں نے شاپنگ کرنے والی سکھ فیملی کو لوٹا۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ کنول جیت سنگھ فیملی کےساتھ شاپنگ کرکے پلازے سے باہر نکلا تو پولیس وردی پہنے لٹیروں نے تلاشی کا بہانہ بناکر پوری فیملی سے ڈھائی لاکھ انڈین روپے،ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے اور طلائی زیورات لوٹ لی۔

یاتریوں کےساتھ ہونیوالی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظرعام پرآگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان سفید رنگ کی گاڑی میں سوار تھے، گاڑی سوارملزمان نےشاپنگ کرنےوالی سکھ فیملی کوکوائف چیکنگ کے لئے روکا، ایک ملزم نے پولیس یونیفارم پہن رکھی تھی،دوسراسادہ کپڑوں میں ملبوث تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان گاڑی میں بیٹھ کرہی سکھ یاتریوں پرتلاشی کادباؤڈالتےرہے، متاثرہ سکھ خاتون کےبیگ میں نقدی،جیولری اوردیگرقیمتی سامان موجودتھا، سکھ یاتری اپنےروحانی پیشواکےجنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گلبرگ میں سکھ یاتریوں کی فیملی سے ڈکیتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اوسےرپورٹ طلب کرلی اور ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سےملزمان کی شناخت کی جائے اور 48 گھنٹےمیں گرفتارکیاجائے، گلبرگ جیسے علاقے میں سکھ فیملی سےڈکیتی کاواقعہ سنگین غفلت ہے، غفلت کا تعین کیا جائےاورذمہ دار پولیس اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں