بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

بھارتی فضائی اڈوں اور چھاؤنیوں کے محاصرے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دربار صاحب امرتسر پر بھارتی فوج کے حملے کی 41 ویں برسی کے موقع پر سکھ فار جسٹس گروپ نے پنجاب میں بھارتی فضائی اڈوں، چھاؤنیوں کے محاصرے کا اعلان کیا ہے۔

سکھ فار جسٹس نے پیغام دیا ہے کہ بھارتی پنجاب سے ایئر فورس کے اڈے اور چھاؤنیوں کو منتقل کیا جائے۔ اس موقع پر ایس ایف جے کے جنرل کونسلر گروپتونت سنگھ پنوں کابھی ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے۔

گروپتونت سنگھ پنوں کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ یکم سے6 جون 2025 تک بھارتی فضائیہ کے اڈوں، چھاؤنیوں کا محاصرہ کرینگے۔

ایس جی پی سی نے تصدیق کی تھی کہ جون 1984میں دربار صاحب پر بھارت نے حملہ کیا تھا،
بھارتی پنجاب سے ایئر فورس کے اڈے اور چھاؤنیوں کو منتقل کیا جائے۔

گروپتونت سنگھ نے کہا ہے کہ امبالہ، آدم پور، پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ میں فوجی اڈوں کو نقل مکانی پر مجبور کریں گے اور بھارتی فوج کو نقل مکانی پرمجبور کرنے کے لیے بجلی، پانی کی سپلائی بند کردینگے۔

مزید پڑھیں : سکھ فار جسٹس نے پہلگام حملہ ’را‘ کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا

یاد رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے پہلگام حملے کو سکھ فار جسٹس نے بھارتی ایجنسی ’را‘ کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیا تھا۔

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اگلے ہی روز کہہ دیا تھا کہ اس حملے کی منظوری بھارتی مشیر قومی لامتی اجیت دودل نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی ایجنسیاں اور بی جے پی حکومت اس میں ملوث ہے۔

گرپتونت سنگھ نے کہا کہ مارچ 2000 میں کلنٹن دورے کے دوران بھی اسی طرح بھارت نے چھٹی سنگھ پورہ میں 35 سکھوں کا قتل کیا تھا۔ سکھ فار جسٹس نے متاثرین کے لیے 5 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں