بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

منہ کے کینسر کی خاموش علامات جانئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں منہ کے کینسر کے مریضوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس نے مودی حکومت کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پھیپھڑوں کے کینسر کے بعد منہ کے سرطان نے بھارتی کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ ایک دہائی کے دوران منہ کے کینسر سے متاثرہ مریضوں میں ایک تہائی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سائنس ڈائریکٹ میں شائع تحقیق نے تمباکو کے استعمال کو منہ کے کینسر کا سب سے بڑا سبب عنصر قرار دیا ہے، گٹکا، بیڑی، سگریٹ، حقہ یہ تمام چیزوں میں کثرت کے ساتھ تمباکو استعمال کیا جاتا ہے، نوجوان اور بوڑھے دونوں ہی تیزی سے اس خوفناک بیماری کا شکار ہورہے ہیں۔

- Advertisement -

منہ کے کینسر سے قبل جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیاں

منہ میں سفید دھبے

منہ کے اندرونی حصے میں سفید دھبوں کا نمودار ہونا خطرناک ہوسکتا ہے، اس حالت کو لیوکو پلا کہا جاتا ہے، لیوکو پلا کو کینسر کی ابتدائی علامت سمجھا جاتا ہے اور یہ تمباکو کی وجہ سے ہی ہوتا ہے۔

منہ میں مسلسل ہونے والے غدود

طبی ماہرین کے نزدیک اگر کسی شخص کو منہ یا لمف گلینڈز(گردن کے لمف غدود) میں کسی قسم کی گانٹھ محسوس ہو تو یہ خطرناک ہوسکتا ہےاور اس میں مسلسل درد محسوس ہوتو فوری ڈاکٹرز سے رجوع کرنا چاہئے۔

منہ اور چہرے میں درد کا احساس

بغیرکسی وجہ اگر چہرے ، گردن یا منہ میں درد یا بے حسی کی علامات محسوس ہوتو یہ منہ کے کینسر کی ابتدائی علامات ہوسکتی ہیں، اس حالت میں جبڑے اور منہ میں سوجن بھی ہوسکتی ہے۔

دانتوں کا نقصان

بغیر کسی وجہ کے دانت گرنا یا کمزور ہوجاناکینسر کی ابتدائی علامات ہوسکتی ہیں، اس کے علاوہ آپ نے کوئی دانت نکلوایا ہے اور وہ جگہ ابھی تک بھری نہیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے، کینسر ہونے کی صورت میں سرجری، ریڈی ایشن اور کیموتھراپی اس کا علاج ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں