تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

دو بینک دیوالیہ، امریکی صدر کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

دو بینک دیوالیہ ہونے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے بینکنگ بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے دو بینک دیوالیہ ہونے کے بعد امریکی انتظامیہ نے بینکاری نظام کو بچانے اور اس پر اعتماد بڑھانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ خزانہ کے سیکریٹری اور نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر نے بینکوں کی نگرانی کرنے والے محکموں سے مسائل پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی عوام اور اداروں کو اعتماد رکھنا چاہیے کہ ان کے بینکوں میں موجود رقم محفوظ ہے اور جب ان کو ضرورت ہو وہ اپنی رقم لے سکتے ہیں۔

بڑا امریکی بینک دیوالیہ، وجہ سامنے آ گئی

دسری جانب امریکی ریگولیٹرز نے بھی کہا ہے کہ بینک کے صارفین کو پیر سے اپنے تمام ڈپازٹس تک رسائی حاصل ہوگی جبکہ ریگولیٹرز نے بینکوں کو ہنگامی فنڈز تک رسائی دینے کے لیے ایک نئی سہولت قائم ہے۔

سلیکون ویلی بینک کے بعد نیویارک کا سگنیچر بینک بھی مالی بحران کی زد میں تھا، اس کو بھی ریگولیٹرز نے بند کر دیا ہے۔

امریکی فیڈرل ڈیپازٹ انشورنس کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اس نے بینک کے پاس موجود تقریباً 175 ارب ڈالرز کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں 2008 کے مالی بحران کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی بینک دیوالیہ نکلا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے ایک سینیئر اہلکار نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے رقم جمع کرانے والے صارفین کو تحفظ ملے گا اور ان اقدامات سے بینکاری نظام کو مدد ملے گی۔

Comments

- Advertisement -