منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

’پٹھان‘ میں شاہ رخ اور سلمان کا ریل گاڑی والا سین جیکی چن کی کارٹون سیریز سے لیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آپ کو ضرور حیرانی ہوگی اگر کوئی کہے کہ فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ اور سلمان کا ریل گاڑی والا ایکشن سین جیکی چن کی کسی کارٹون سیریز سے لیا گیا ہے۔

دراصل سوشل میڈیا پر صارفین نے جیکی چن کی کارٹون سیریز سے ایک سین شیئر کیا ہے، جو بہ ظاہر فلم پٹھان کے ٹرین والے سین سے زبردست مماثلت رکھتا ہے۔

یہ مماثلت دیکھ کر بعض صارفین قائل ہو گئے ہیں کہ پٹھان فلم کے اختتام کا سنسنی خیز ایکشن سین جیکی چن کی کارٹون سیریز کے ایک ایسے ہی منظر سے ’ہو بہو‘ کاپی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فلم پٹھان کے منظر میں سلمان خان عرف ٹائیگر شاہ رخ خان عرف پٹھان کو بچانے کے لیے چلتی ٹرین میں اچانک آ گئے تھے، یہ ٹرین پل عبور کرتے ہوئے آخر کار دریا میں جا گری تھی، تاہم دونوں نے مل کر دشمنوں کے خوب چھکے چھڑائے تھے۔

دونوں مناظر دیکھ کر صارفین کا خیال تھا کہ دونوں کا فارمیٹ ایک ہی نظر آتا ہے، اور دونوں میں زبردست مماثلت ہے۔ واضح رہے کہ ’جیکی چن ایڈونچرز‘ نامی یہ ٹی وی سیریز 2000 سے 2005 کے درمیان آن ایئر ہوئی تھی۔

فلم پٹھان کی طرح اس کارٹون کے سین میں بھی اختتام پر مرکزی کردار گرے ہوئے پل کے کنارے بیٹھ کر خود کلامی کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں