تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ویڈیو: آکاش مدھوال کا بولنگ ایکشن حسن علی سے مشابہ قرار

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے ممبئی انڈینز کے فاسٹ بولر آکاش مدھوال کے بولنگ ایکشن کو حسن علی کے مشابہ قرار دے دیا۔

ممبئی انڈینز کے فاسٹ بولر آکاش مدھوال نے گزشتہ روز دوسرے پلے آف میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کیں اور ممبئی کی 81 رنز سے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ممبئی انڈینز کی جانب سے کیمرون گرین نے 41، سوریا کمار یادو نے 33 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کے 182 رنز کے مجموعے میں اہم کردار ادا کیا۔

مدھوال نے 3.3 اوورز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور پریرک مانکڈ، آیوش بدونی، نکولس پورن، دیپک ہودا اور روی بشنوئی کی وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے دوران سائمن ڈول نے کمنٹری کرتے ہوئے مدھوال کے بالنگ ایکشن کا موازنہ پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی سے کرتے ہوئے کہا کہ انکا ایکشن بلکل پاکستانی کرکٹر جیسا لگتا ہے۔

پیشہ سے انجینئر آکاش مدھوال کا تعلق شمالی ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ سے ہے، انہیں ممبئی کے انجرڈ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آکاش مدھوال اس سے قبل ریاست اتراکھنڈ میں ٹینس بال کرکٹ کھیلی ہے۔

آکاش مدھوال نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بمرا بھائی کی اپنی جگہ ہے میں صرف وہی کردار ادا کرنے کی کوشش کررہا ہوں جو مجھے سونپا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -