اسلام آباد: نان فائلرز کے خلاف ایف بی آر کی کارروائیاں جاری ہیں، نان فائلرز کی 80 ہزار سے زائد سم بلاک کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ نان فائلرز کی 85 ہزار سم بلاک کی گئیں، پی ٹی اے کو اب تک 90 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا فراہم کیا گیا، پی ٹی اے کو یومیہ 5 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا فراہم کررہے ہیں۔
وفاقی ادارے کے حکام کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے نے اب تک 85 ہزار سم بلاک کرنے کی تصدیق کی ہے، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر سم بحال کی جارہی ہے۔
ٹیکس کی ادائیگی کے بعد اب تک 14 ہزار سمیں بحال ہوچکی ہیں، ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں آتے ہی سم بحال کی جاتی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ٹیکس فائلرز کی سم بلاک کرنے کا کوئی نظام نہیں، ٹیکس فائلرز کی سم بلاک کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔