تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

بیک وقت دس بچوں کی پیدائش افواہ نکلی! خاتون دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار

کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ میں دس بچوں کی ایک ساتھ پیدائش کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کو گرفتار کرکے نفسیاتی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ خاتون نے ایک ساتھ دس بچوں کو جنم دینے کا ڈرامہ رچاکر عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی تھی مگر گینز بک آف ورلڈ ایکارڈ میں نام درج کرواتے وقت بچوں کی پیدائش کا راز کھل گیا اور خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

افریقی خاتون 37 سالہ گوزئیم سیتھول نے بیک وقت 10 بچوں کو جنم دینے سے متعلق اپنے خاندان سے بھی جھوٹ بولا، دوسری طرف جنوبی افریقہ کے علاقے ’گواٹنگ‘ کی انتظامیہ نے خاتون کے ہاں دس بچوں کی پیدائش کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

پولیس نے بیک وقت دس جڑواں بچوں کو جنم دینے والی خاتون کو دھوکہ دہی اور جھوٹ پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نفسیاتی مریض ہے جسے نفسیاتی علاج کےلیے ایک مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -