اسلام آباد : رواں سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، قومی انسداد پولیو مہم 11 سے 15 جنوری تک چلائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت انسداد پولیو مہم چلائی جارہی ہے، قومی انسداد پولیو مہم تین روزہ اور دو کیچ اپ ڈیز ہوں گے، پولیو کے ہائی رسک ایریاز میں پانچ روزہ مہم دو کیچ اپ ڈیز ہوں گے۔
قومی انسداد پولیو مہم میں 40.1 ملین، پنجاب میں 20.1، سندھ 9.2 ملین بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی جبکہ کے پی میں 7.1، بلوچستان 2.5 ملین بچوں اور آزادکشمیر7لاکھ، گلگت بلتستان2لاکھ 40 ہزار بچوں کی ویکسینیشن ہو گی۔،
قومی انسداد پولیو مہم میں بچوں کو وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے، وٹامن اے کے قطرے 6 ماہ سے 5 سال کے بچوں کو پلائے جائیں گے،وٹامن اے پلانے کا مقصد بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کرنا ہے۔
قومی انسداد پولیو مہم میں دو لاکھ 85 ہزار ورکرز خدمات انجام دیں گے، انسداد پولیو مہم میں 28 ہزار ایریاز انچارج اور 8700 یوسی ایم اوز تعینات ہوں گے جبکہ دو لاکھ بائیس ہزار موبائل ارکان تعینات ہوں گے۔
انسداد پولیو مہم میں 10500 فکسڈ، 12000 ٹرانزٹ ٹیم ارکان تعینات ہونگے، قومی انسداد پولیس مہم سے قبل ورکرز کو کرونا ایس او پیز کی ٹریننگ دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں موبائل پولیو ٹیمز کام کریں گی۔