کراچی : سندھ حکومت نے 27 ڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقررکردی ، ڈاکوؤں کے سرکی قیمت 5سے 30لاکھ روپےتک مقررکی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 27 ڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقررکردی ، محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں ملزمان کی گرفتاری یا اطلاع دینے پرمجموعی طور پر 2 کروڑ 60لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کےسرکی قیمت 5سے 30لاکھ روپےتک مقررکی گئی ، سب سےزیادہ بیلوتیغانی نامی ملزم کی 30لاکھ روپےسرکی قیمت جبکہ لاڈوتیغانی نامی ڈاکوکےسرکی قیمت 20لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق واجد،بدر،ڈاہانی کےسرکی قیمت10،10لاکھ روپے ، مجرم واشوقیمت15لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مجرم غلام کی زندہ یامردہ گرفتاری اور نشاندہی پر انعام دیا جائے گا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے خادم بھیو،مہیسربنگانی،عطامحمد چولیانی کی گرفتاری پر بھی انعام کا اعلان کیا ہے۔