کراچی : سندھ اسمبلی گیارہ اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، الوداعی فوٹوسیشن جمعے کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کو گیارہ اگست کوتحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے وزیراعلیٰ سندھ نو اور دس اگست کو کابینہ کا آخری اجلاس کریں گے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ارکان سندھ اسمبلی کےلیےآج ہونے والا فوٹوسیشن بھی ملتوی کردیا گیا ہے، الوداعی فوٹوسیشن اب جمعے کوہوگا، جس میں ارکان اسمبلی کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جمعے تک تمام سرکاری امورمکمل کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے، جس کے پیش نظر سندھ بھر کے سرکاری دفاترمیں رات گئے تک کام جاری رہا۔