جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

سندھ اسمبلی میں کامیڈی فلم، ڈپٹی اسپیکر رولز سے لاعلم نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی رولز سے لاعلم نکلے جس پر اسمبلی میں قہقہے لگ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر نے محکمہ ایکسائز ترمیمی بل پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے کا مشورہ دیا اور بل کمیٹی میں بھیجنے کے لیے ووٹنگ کروانے لگے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ ہنسی روک نہ سکے۔

- Advertisement -

ڈپٹی اسپیکر کو روکا گیا تو انہوں نے کہا بل کمیٹی بھیجنے کے لیے ووٹنگ ہوتی ہے، سیکریٹری اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کو پرچی دے کر سمجھایا تو ووٹنگ رکوادی۔

محکمہ ایکسائز کا ترمیمی بل کمیٹی کے سپرد کردیا گیا جس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں