کراچی : سندھ اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کے شور شرابے کی نذر ہوگیا۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے غیرجمہوری رویئے سے دوسری قوتوں کو موقع دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ایوان میں حکومتی ارکان کی عدم موجودگی اور اسمبلی کے ایجنڈے کو تیزی سے مکمل کرنے پر اپوزیشن ارکان نےاحتجاج شروع کردیا۔
اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کی نشست کا گھیراؤ بھی کیا۔ اسپیکر نے اپوزیشن ارکان کوخاموش رہنے اور نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت بھی کی۔ اس کے باوجود اپوزیشن نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔
بعد ازاں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اجلاس بائیس دسمبر تک ملتوی کردیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ اسپیکرآغاسراج درانی رولزکےمطابق اجلاس نہیں چلارہے۔
ان کا کہن اتھا کہ قرارداد اسی طرح پاس کرانی ہےتوڈرائنگ روم میں رہ کر بھی یہ کام کرسکتے ہیں۔ اپوزیشن ارکان نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے غیرجمہوری رویئے سے دوسری قوتوں کو موقع دے رہی ہے۔
انیہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔