کراچی : سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم اراکین نےاختیارات کے معاملے پر بھرپور احتجاج کیا۔ اسپیکرکے ڈائس کے آگے کراچی کو اختیار دو کا بینرنکال کراحتجاج کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق شورشرابہ، نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی سندھ اسمبلی کے اجلاسوں کی پہچان بن گئ ہے،ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے نجی بل مسترد ہونے پر احتجاج کے بعد واک آوٹ کیا۔
کراچی واٹر بورڈ کے اختیارات مئیر کے حوالے کرنے پر ایم کیو ایم کے رکن نے نجی بل پیش کیا ۔ جسےحکومتی ارکان نے کثرت رائے سے مسترد کر دیا، بل مسترد ہونے پر متحدہ کے ارکان اسمبلی نے شدید احتجاج کیا۔
اراکین نے اسپیکرکی نشست کے سامنے کھڑے ہوکرکراچی کواختیاردو کے نعرے لگائے، شورشرابےمیں کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی، نثارکھوڑو بات نہ کرپائے تواسپیکرشہلارضاپر ہی برھم ہوگئے۔
شہلارضا نےایم کیوایم ارکان کوبینرلپیٹنے کی ہدایت کی اوربتایا کہ کس صوبےمیں بلدیاتی اداروں کو اختیارات کب ملے، شہلا رضا کا کہنا تھا کہ آپ کو اختیارات حاصل کرنے کی اتنی جلدی کیا ہے۔
اس سے پہلے ایم کیوایم کے خالد افتخارنےبل پیش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اکثریت کی بنیاد پرکراچی کاحق دبارہی ہے۔
احتجاج کے بعد ایم کیو ایم اراکین ایوان سے واک آوٹ کر گئے،خواجہ اظہار الحسن کا کہناتھا کہ حکومت اپوزیشن سے اختیارات دینے کے جھوٹے وعدے نہ کرے۔
حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان میئر کے اختیارات کے معاملے پر جاری کشیدگی برقرار ہے،دوسری جانب کراچی میں پانی اورسیورج کی صورتحال روز افزوں خراب ہورہی ہے۔ آئے دن پانی اورسیوریج کی لائنیں پھٹنے سے سڑکیں پانی میں ڈوب جاتی ہیں۔
Chat Conversation End