سندھ اسمبلی میں بلدیات ترمیم بل 2021 کثرت رائےسے منظور کر لیا گیا۔
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے ترمیمی بل منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا گیا تو اپوزیشن نے مخالفت کرتے ہوئے شورشرابہ کیا اور ارکان نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔
بل کیخلاف احتجاج کیلئے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور دیگر ارکان اسپیکرڈائس کے سامنےپہنچ گئے جنہوں نے ہاتھوں میں پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ اپوزیشن ارکان کی جانب سےکالاقانون نہ منظور کے نعرے لگائے گئے۔
اپوزیشن کے احتجاج کے دوران ایوان نے کثرت رائے سے ترمیمی بل منظور کر لیا۔ وزیربلدیات ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ بل کی منظوری پر سب کا شکرگزار ہوں یہ ہماری لیڈرشپ کاویژن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات قوانین پر اپوزیشن کی تجاویز لی جائیں گی تمام جماعتوں کی مشترکہ تجاویز پر ٹاؤن سسٹم لایا جا رہا ہے۔