اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سندھ اسمبلی کا طویل ترین اورمسلسل اجلاس کے بعد اخراجات کا ریکارڈ بھی قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ اسمبلی نے طویل سیشنز اورمسلسل اجلاس کے بعد اخراجات کا ریکارڈ بھی قائم کرڈالا ، اخراجات ارکان اسمبلی کو سیشن الاؤنس، تنخواہوں اور دیگر مد میں کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے رواں مالی سال کے دوران 545 ملین سے زائد کے اخراجات کا ریکارڈ قائم کردیا، ارکان اسمبلی کو سیشن الاؤنس، تنخواہوں اور دیگر مد میں اخراجات کئے گئے۔

آغا سراج درانی اور فریال تالپور کی گرفتاری کے بعد سے سندھ اسمبلی اجلاس جاری ہیں، رواں سال کے دوران 89 دن سے زائد سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا اور ہفتہ وار تعطیل کے دوران بھی سیکریٹریٹ اسٹاف کو سیشن الاؤنس کی ادائیگیاں کی گئیں۔

سندھ اسمبلی کا کوئی اجلاس مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوا، ارکان کی عدم دلچسپی پرمتعدد اجلاس کورم پورانہ ہونے پرمؤخر کردیے گئے، سندھ اسمبلی اجلاس میں حکومت واپوزیشن کی نصف بینچ خالی ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں : سندھ اسمبلی کا تاریخی طویل ترین اجلاس دس گھنٹے تک جاری

یاد رہے رواں سال مئی میں سندھ اسمبلی کی تاریخ کا طویل ترین اجلاس دس گھنٹے جاری رہا، اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے تین گھنٹے طویل تقریر کی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی تاریخ کا طویل ترین اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہوا تھا ، جو تقریبا دس گھنٹے جاری رہا تھا، سندھ اسمبلی کا طویل ترین اجلاس پیر کو دوپہر دو بجے شروع ہوا اور اس کا اختتام دوسرے روز یعنی رات 12بج کر 20 منٹ پر ہوا۔ اجلاس میں14ارکان نے خطاب کیا۔

اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے تین گھنٹے طویل تقریر کی جبکہ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کی تقسیم کا ریفرنڈم کرایا تھا، پی پی، پی ٹی آئی اور جے ڈی اے کے ارکان نے کھڑے ہو کر رفیرنڈم کی تائید کی جبکہ ایم کیوایم کےارکان اسمبلی اپنی نشستوں پربیٹھےرہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں