منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی سے منظور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ اسمبلی میں‌ بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تمام ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہو کر قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، ارکان اسمبلی نے پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ قرارداد کی حمایت کی.

قرار داد کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا.

یاد رہے کہ آج بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ایئرفورس نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، جب کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

مزید پڑھیں: جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا، وزیراعظم عمران خان

بعد ازاں‌ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا، جس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کی اور پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔

واقعے کے بعد سینیٹ میں‌ بھی بھارتی جارحیت کا متحد ہو کر جواب دینے کا عزم کیا گیا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں