تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نو اور 10 محرم، دفع 144 نافذ، ڈبل سواری اور پانچ افراد کے اجتماع پر پابندی

کراچی: حکومت سندھ نے محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفع 144 نافذ کردی جس کے تحت 9 اور دس کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق یوم عاشور پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ دفع 144 کے تحت 10 روز تک اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر بھی ممانعت ہے۔

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سے بزرگوں، خواتین ، بچوں، صحافیوں، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں جبکہ پولیس اور رینجرز اہنکاروں کو مستشنیٰ قرار دیا گیا۔

دفع ایک سو چوالیس کے تحت محرم کی مجالس کے علاوہ پانچ افراد کے ایک ساتھ کھڑے ہونے پر بھی پابندی ہوگی جبکہ شہر میں وال چاکنگ اور بینرز لگانے کی بھی ممانعت ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کوئی نیا جلوس، مجلس یا واعظ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ شرانگز بیانات پر مبنی کیسٹس آڈیو و ویڈیو، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کی فروخت پر پابندی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -