منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سرکاری نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں 3500 بھرتیوں کا اعلان کرنے کا فیصلہ کرلیا ، آرٹ اور میوزک اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2022-23 کا صوبائی بجٹ 14 جون کو سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ، بجٹ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے 3500نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ، آرٹ اور میوزک اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت میں 100،اسکول میں آرٹ اینڈ میوزیکل ٹیچرز ، محکمہ قانون میں 90 اور محکمہ جیل خانہ جات میں 80 بھرتیاں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی میں 175 اور بورڈ آف ریونیو میں 26 ملازمین بھرتی کئے جائیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 30 ارب روپے اضافے کی تجویز دی ہے جبکہ 32 ارب روپے ضلعی ترقیاتی بجٹ میں شامل کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

بجٹ میں 18 ارب روپے کم کرنے کے لیے 18 محکموں میں نئی ​​سکیموں کو شامل کرنے کے خلاف بھی غور کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے غیر ملکی عطیہ دہندگان کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

سندھ حکومت نے صحت کے شعبے کے لیے 18.509 ارب روپے اور تعلیم کے لیے 27.449 بلین روپے مختص کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے تاہم آئی ٹی، ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبوں کے لیے مختص رقم میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں