جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صوبہ سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، مراد علی شاہ آج سندھ اسمبلی میں ساڑھے 12کھرب روپے کا بجٹ پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ آج سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے، سندھ بجٹ کا مجموعی ہدف ساڑھے 12کھرب روپے رکھا گیا ہے۔

اسمبلی سے قبل کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق رواں سال وفاق سے کم پیسے ملنے اور کورونا کی صورتحال وجہ سے بجٹ ریکارڈ خسارے کا ہوگا، نئے مالی سال بجٹ میں ترقیاتی اخراجات233ارب ہوں گے۔

نئے مالی سال میں غیرترقیاتی اخراجات سوا10کھرب کے ہوں گے، ریکارڈ خسارے کےپیش نظر بھرتیوں سے متعلق اخراجا ت میں کمی ہوگی، نئے مالی سال میں صرف محکمہ صحت میں بھرتیاں کی جائیں گی۔

 ذرائع کے مطابق سندھ بجٹ میں کورونا کیلئے10ارب روپے مختص کیے جائیں گے،5نئے اسپتالوں کی تعمیر اور دیگر کی اپ گریڈیشن کیلئے23ارب روپے رکھے جائیں گے، سیکنڈری اسکولوں کی بحالی کیلئے13ارب روپے رکھےجائیں گے۔

محکمہ تعلیم کے ترقیاتی اخراجات کیلئے50ارب رکھے جانے کی تجویز ہے، سندھ میں بلین ٹریز منصوبہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، بلین ٹری منصوبے میں ادائیگی50فیصد وفاق کرے گا۔ بجٹ میں ریڈ لائن بس منصوبے کیلئے3ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ اورنج لائن، بلیولائن اور کراچی میں ٹرانسپورٹ کیلئے بھی رقم رکھی جائے گی،  ایس آئی یو ٹی توسیع منصوبے کیلئے89کروڑ روپے رکھے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں