تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹیچنگ لائسنس پالیسی کی منظوری دے دی گئی

کراچی : سندھ کابینہ نے ٹیچنگ لائسنس پالیسی کی منظوری دے دی، وزیرتعلیم سردار شاہ نے کہا کہ نئے 700 اساتذہ کی اسامیوں کیلئے ٹیچرز لائسنس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں صوبائی وزرا، مشیر، معان خصوصی، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، سیکریٹری فنانس ساجد جمال ابڑو، سیرکیٹری جی اے محمد علی کھوسو اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

سندھ کابینہ میں اسکول ایجوکیش ڈپارٹمنٹ نے ٹیچنگ لائسنس پالیسی پیش کی، وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ انٹرنیشنل میتھ میٹکس اور سائنس اسٹڈیز کے ٹرینڈز میں 64 ممالک میں پاکستان 63 رینک پر ہے۔

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیچنگ لائسنس پالیس کا مقصد اساتذہ میں پیشہ ورانہ مہارت لانا ہے، جن ممالک نے ٹیچنگ لائسنس کا سسٹم متعارف کرایا ہے وہ تعلیم میں آگے بڑھ گئے ہیں۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ٹیچنگ لائسنس کی 3 اقسام ہونگی، ان اقسام میں پرائمری، ایلیمینٹری اورسیکنڈری شامل ہیں، لائسنس نئے ٹیچر بننے والوں کو ٹیسٹ لینے کے بعد دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لائسنس لائف ٹائم نہیں ہوگا بلکہ 5 سالوں کیلئے ہوگا اور 5 سال کے بعد تجدید کیا جائے گا، نئے 700 اساتذہ کی اسامیوں کیلئے ٹیچرز لائسنس ہوگا اور وہ گریڈ بی ایس 16 میں بھرتی ہونگے۔

سردار شاہ نے کہا کہ آغا خان، ڈربین اور دیگر اداروں کے ماہرین پالیسی بنائیں گے، پالیسی کے تحت پروموشن کیلئے استاد کے پاس ٹیچنگ لائنسنس ہونا چاہئے، سندھ کابینہ نے پالیسی کی منظوری دے دی۔

Comments

- Advertisement -