جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سندھ کابینہ کا اجلاس : پولیس آرڈر2002اسمبلی بھیجنے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے2002کا پولیس قانون کچھ ترامیم کے ساتھ سندھ اسمبلی کو بھیجنے کی منظوری دے دی، آئی جی سندھ بھی سندھ اسمبلی کو بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پولیس آرڈر2002کی2011کی شکل میں بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر کی جانب سے سندھ کابینہ کو بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ نئے پولیس قانون کی بنیاد2002 کی پالیسی پر ہونی چاہیے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ٰسندھ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں پولیس کمیونٹی اچھی اور فرینڈلی ہو اور عوام کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کرے، قانون بنانا اسمبلی کا کام ہے، اسمبلی موڈریٹ پولیس قانون بناناچاہتی ہے، پولیس سندھ حکومت کوجواب دہ ہے۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے2002کاپولیس قانون کچھ ترمیم کے ساتھ سندھ اسمبلی کو بھیجنے کی منظوری دے دی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے آئی جی سندھ پولیس بھی اراکین سندھ اسمبلی کو بریف کریں گے۔

علاوہ ازیں کابینہ اجلاس میں سندھ پروہیبی ٹیشن آف شیشہ اسموکنگ بل2019پر بھی بحث ہوئی، بل کے تحت شیشہ اسموکنگ، شیشہ بنانا، امپورٹ کرنے پرپابندی ہوگی، شیشہ اسموکنگ کوڈآف کرمنل پرسیڈر1998کے تحت کیس درج ہوگا۔

سندھ کابینہ نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا جو15دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، کابینہ کمیٹی میں ہری رام، سعید غنی، تیمور تالپور شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں