جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سندھ کابینہ میں توسیع: وزیراعلیٰ کیلئے مزید 5معاونین خصوصی مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کابینہ میں مزید توسیع کرتے ہوئے وزیراعلی مراد علی شاہ کے مزید 5معاونین خصوصی مقرر کردیئے گئے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق سندھ کابینہ میں مزید توسیع کی گئی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مزید 5معاونین خصوصی مقرر کردیئے گئے ہیں، جس کے بعد صوبائی کابینہ کے ارکان کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیرنوراللہ ، مولابخش موبیجو ، ریاض حسین شاہ ،ویر جی کولہی اور نسیمہ غلام حسین کو وزیر اعلیٰ سندھ کامعاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ویر جی کولہی کا تعلق ضلع تھرپارکر سے ہے اور وہ پیپلزپارٹی کی سینیٹر کرشنا کولہی کے بھائی ہیں۔ نئی تقرریوں کے بعد وزیر اعلی مراد علی شاہ کے معاونین خصوصی کی تعداد11ہوگئی ہے۔

اس سے قبل وقار مہدی، راشد ربانی، اشفاق میمن، قاسم نوید، نواب وسان اور کھٹو مل جیون وزیراعلی سندھ کے معاون خاص تھے۔ صوبائی کابینہ میں16وزراء، 3مشیر اور مجموعی طور پر11معاونین خصوصی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں