جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

حکومت پاکستان سے سسٹر رتھ لوئس کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کابینہ نے حکومت پاکستان سےسسٹر رتھ لوئس کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کردی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنیوالی شخصیات کوتاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کا بینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا،مشیر، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس ،متعلقہ سیکریٹریز شریک ہوئے۔

اجلاس میں دارالسکون کی سسٹر رتھ لوئس کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی، سندھ کابینہ کارتھ لوئس کی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

سندھ کابینہ نے حکومت پاکستان سےرتھ لوئس کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کردی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سسٹررتھ لوئس نے معاشرےمیں نظرانداز کئے جانیوالے افراد کی خدمت کی، میری سسٹر رتھ لوئس سے کافی ملاقاتیں ہوئی تھیں، انھوں نے ہمیشہ خصوصی بچوں کی بحالی اور ترقی کیلئے بات کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت کرنیوالی شخصیات کوتاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔

کابینہ میں کورونا میں انتقال کرنیوالوں کی مغفرت،زیرعلاج مریضوں کیلئے دعا بھی کی گئی جبکہ آئی جی سندھ امن و امان پر بریفنگ دیں گے۔

کابینہ میں گندم کی اسٹاک کی پوزیشن اور آٹے کی قیمت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ لائیواسٹاک فارمرز کو جانوروں کی افزائش کیلئے سبسڈی دینے کیلئے بھی غور کیا۔

کابینہ اجلاس میں بی آر ٹی گرین لائن کے کامن کوریڈور کے کام اور سکھر میونسپل کارپوریشن کے نئے اخراجات سمیت ایکسرے مشین ، سرجیکل ایٹمز اور سینٹرل ریٹ کنٹریک لسٹ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں این ای ڈی یونیورسٹی ایکٹ 2020 ترمیمی بل کا جائزہ لیا گیا اور سرکاری رہائش گاہوں پرغیرمتعلقہ لوگوں کوبے دخل کرنے کیلئے قانون پرغور کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں