جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سندھ کابینہ میں توسیع ، رحمان ملک کا بیٹا معاون خصوصی مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کابینہ میں توسیع پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنماء و سینیٹر رحمان ملک کے صاحبزادے عمر رحمان کو معاونِ خصوصی مقرر کردیاگیا۔

تفصیلا ت کے مطابق سندھ کابینہ میں توسیع کے حوالے سے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول ہاؤس کے سندھ کابینہ میں توسیع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ میں توسیع کے لیے 8 وزراء اور 11 معاونین کے ناموں پر منظوری دے دی۔

چیئرمین کی منظوری کے بعد کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء کی تقریب حلف برداری آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد کی جارہی ہے، جہاں گورنر سندھ وزراء سے حلف لیں گے، کابینہ میں توسیع بعد وزراء اور مشیروں کی تعداد 24 تک جا پہنچے گی۔

پڑھیں :   نئے وزیراعلیٰ سندھ کا نیا دور صرف تین دن میں ہی پرانا، وزراء غائب

سندھ حکومت کے ذرائع نےمعاونین کے ناموں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ میں شامل ہونے والے نئے معاونین میں شاہد تھھیم، عابد بھیو، ذوالفقار بیہن، قاسم نوید، تیمور تالپر، ریحانہ لغاری بابر آفندی جبکہ دیگر معاونین میں امداد پتافی،فیاض بٹ،طارق مسعود آرائیں اور ممتاز جکھرانی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :  بیورو کریسی وزیراعلیٰ سندھ کو بیوقوف بنا رہی ہے، خواجہ اظہار الحسن

تمام وزراء اور اراکین وزیر اعلیٰ ہاوس پہنچنا شروع ہوگئے جہاں وہ سندھ کابینہ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں گورنر ہاوس پہنچیں گے۔

سندھ حکومت کی جانب سے وزراء اور معاونین کا نوٹیفیکشن حلف برداری کی تقریب کے بعد جاری کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں