کراچی : سندھ کابینہ اجلاس میں این ٹی ایس پاس کنٹریکٹ ٹیچرز کو مستقل کرنے اور صوبے بھر سے بانی ایم کیو ایم کے نام سے منسوب مقامات کے نام کی تبدیلی کی منظوری دے دی.
تفصیلات کے مطابق مذکورہ اہم فیصلے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ اجلاس میں کیے گئے جہاں کابینہ نے متفقہ طور پر ان فیصلوں کی منظوری دی.
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این ٹی ایس پاس کنٹریکٹ ٹیچرز کو اسمبلی ایکٹ کے تحت مستقل کیا جائے گا جس کے لیے سندھ ایجوکیشن ریفارمز بل بھی اسمبلی سے پاس کرایا جائے گا.
ذرائع کے مطابق سندھ ایجوکیش ریفارمرز جس کے تحت محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جائیں گی اور اچھے ٹیچرز کو مراعات دی جائیں گی اور ٹیچرز کو اسی اسمبلی ایکٹ کے تحت مستقل کیا جائے گا.
سندھ کابینہ اجلاس میں بانی ایم کیوایم سے منسوب مقامات کے نام تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی گئی جس کے تحت بانی ایم کیو ایم وطن دشمن ہے اس لیے اُن کے نام پرکوئی چیز نہیں ہونی چاہیے.
خیال رہے کہ اس سے قبل بانی ایم کیو ایم کراچی اور حیدرآباد میں قائم ہونے والی یونیورسٹی کے نام بھی تبدیل کردیئے گئے بالترتیب فاطمہ جناح اور عبد الستار ایدھی کے نام پر گئے تھے.