اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سماجی دوری اختیار کرنے کی وزیر اعلیٰ سندھ کی پھر گزارش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج کرونا وائرس اور شب برات کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا عوام سے پھر گزارش ہے کہ سماجی دوری اختیار کریں اور گھروں پر رہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شب برات مغفرت اور رحمت کی رات ہے، عوام گھروں میں رہ کر بزرگوں اور ملک کے لیے دعائیں کریں، علمائے کرام بھی ٹی وی چینلز کے ذریعے شب برات پر وعظ دیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1036 ہو گئی ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 50 کیس سامنے آئے، آج کرونا کے خلاف جنگ میں 2 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے، وائرس کے سبب سندھ میں تاحال 20 اموات ہو چکی ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ کی کرونا کے خلاف جنگ میں کامیابی پر چینی ڈاکٹروں کو مبارک باد

انھوں نے بتایا کہ 382 مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں، 97 مریض مختلف آئسولیشن مراکز میں ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 758 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اب تک ٹیسٹوں کی تعداد 10981 ہے، ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اس لیے عوام احتیاط کریں، ہم اپنی مدد آپ نہیں کریں گے تو کوئی نہیں کرے گا، سماجی فاصلہ اختیار کر کے ہی کرونا سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں