منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

گیس کی فراہمی پر یک طرفہ پابندی کوفوری ختم کیا جائے‘ وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کاکہناہےکہ گیس پیدا کرنے والے صوبے کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے وزیراعظم نوازشریف کوخط لکھا ہےجس میں انہوں نےکہاکہ میڈیارپورٹس کےمطابق وفاق نے97گیس منصوبےپنجاب میں شروع کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نےخط لکھاکہ وفاق نے یہ منصوبے 37ارب کی لاگت سے شروع کیے ہیں۔انہوں نےکہاکہ قدرتی گیس کےاس طرح کےاستعمال پروفاق نےخودوقتی پابندی عائدکی۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں بتایاگیاہےکہ گیس نیٹ ورک کی پنجاب میں توسیع آرٹیکل158کی خلاف ورزی ہےجبکہ پنجاب ملک کی کل3فیصدگیس پیدا کرتا ہے،42فیصداستعمال کرتا ہے۔


مزید پڑھیں: سندھ کے مختلف شہروں میں نویں اور دسویں جماعت کے پرچے آؤٹ


وزیراعلیٰ سندھ کے لکھے گئے خط میں کہاگیاہےکہ ایس ایس جی سی دیہی ،شہری علاقوں میں گیس دینےسے انکاری ہے۔ایس ایس جی سی کاموقف ہےپابندی وفاق نےلگائی ہے۔

مرادعلی شاہ نےکہاکہ پابندی ہے تو پنجاب میں کس طرح گیس دی جارہی ہے۔انہوں نےکہاکہ ہزاروں گھروں کےکنکشنز کی درخواستیں ہیں مگرگیس نہیں دی جارہی۔

وزیراعلیٰ سندھ نےوزیراعظم کولکھے گئے خط میں لکھاکہ گیس پیدا کرنے والے صوبے کو نظر انداز کیا جارہا ہے جبکہ سیاسی بنیادپر گیس کی فراہمی سے مسائل بڑھ رہےہیں۔

واضح رہےکہ سید مرادعلی شاہ نےکہاکہ گیس کی فراہمی پر یک طرفہ پابندی کوفوری ختم کیا جائےاور ڈومیسٹک،انڈسٹریل،کمرشل سیکٹر کوفوری گیس فراہم کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں