کراچی: سندھ میں21اپریل سے آٹھویں جماعت تک کلاسز مزید10روز تک معطل رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورناوائرس کے پیش نظر محکمہ تعلمیم نے 8ویں جماعت تک کلاسز 21 اپریل سے مزید 10 روز تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھی جاسکتی ہے۔
اسکولوں میں نویں/دسویں اور کالجز میں کلاسز %50 حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی۔ تعلیمی ادارے کرونا SOPs پر سختی سے عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔ https://t.co/3gL8xeibFI
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) April 18, 2021
سعیدغن کا مزید کہنا تھا کہ نویں دسویں اور کالجز میں کلاسز50فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی، تعلیمی ادارے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کے پابند ہوں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے نویں سے 12 ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے تدریسی عمل شروع کرنے اور امتحانات کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے۔
نویں سے 12 ویں تک کلاسز کی تدریس اور امتحانات کے حوالے سے فیصلہ ہو گیا
وزیر تعلیم شفقت محمود نے تمام صوبوں کے صحت اور تعلیم کے وزرا کے خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نویں سے 12 ویں جماعت تک متاثر اضلاع میں تدریس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شفقت محمود نے بتایا کہ اجلاس میں نویں سے بارہویں جماعت تک بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے تدریسی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، نویں سے 12 ویں جماعت کے امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کے مطابق ہوں گے، اور امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے۔