اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ نے گولی مارانڈر پاس کاافتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گولیمار انڈر پاس کا افتتاح کردیا، اس موقع پر مئیر کراچی اور صوبا ئی وزرا بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ناظم آباد چورنگی کو جہانگیرآباد اور لیاقت آباد سے ملانے والے گو لیمار انڈر پاس کا افتتاح کردیا، گولیمار انڈر پاس کو تقریبا پینتالیس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، مئیر کراچی وسیم اختر اور وزیربلدیات جام خان شورو بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کئی منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے، جون تک منصوبے مکمل کرنے کاہدف دے رکھا ہے، یہاں کام کرنے والے کو روکنے کی کوشش کی جاتی ہے، مختلف علاقوں کی بغیر منصوبہ بندی کے گروتھ ہوئی ہے، میں ناظم آباد جاتا ہوں تو کچھ سمجھ ہی نہیں آتا ہے، تہیہ کررکھا ہے کے فور کا فیز ٹو بھی شروع کروں گا۔

- Advertisement -

مراد علی شاہ نے کہا کہ میئرصاحب ساتھ کھڑے ہیں ،قانون میں جو اختیارات ہیں وہی دیئے جاسکتے ہیں، وزیراعلیٰ ہوں ،وزیراعظم کے اختیارات نہیں مانگ سکتا ۔

کراچی ترقی کرے گا تو سندھ ترقی کرے گا، مئیر کراچی

اس موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم گولیوں اور چائنہ کٹنگ سے جان چھڑائیں گے اور ترقی کی جانب جائیں گے، کراچی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، کراچی ترقی کرے گا تو سندھ ترقی کرے گا۔

میئرکراچی نے وزیراعلیٰ صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب نے ہمیں اپنا قیمتی وقت دیا۔

وسیم اختر نے کہا کہ گولیمار انڈر پاس کا نام وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صادقین انڈر پاس رکھا ہے، سندھ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

کراچی میں پانی کی فراہمی،سڑکوں کا جال بچھانا قابل تعریف ہے، وزیربلدیات

وزیربلدیات جام خان شورو کا کہنا تھا کہ گرین لائن پراجیکٹ کے باعث گولیمار انڈر پاس پر کام رکا تھا، گولیمار انڈرپاس کی تعمیرمیں رکاوٹیں ٹیم نے ملکر دور کیں، پروین رحمان اور سبین محمود کے نام سے سڑکیں منسوب کررہے ہیں، کراچی میں پانی کی فراہمی،سڑکوں کا جال بچھانا قابل تعریف ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں