اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ سائینوفارم ویکسین کی خریداری کے خواہاں ، چین کی ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سائینوفارم ویکسین کی فراہمی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی قونصل جنرل مسٹر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سائینوفارم ویکسین کی خریداری پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے سندھ کے عوام کو کورونا سے محفوظ کرنا ہے ، سندھ حکومت ویکسین خریدنا چاہتی ہے ، جس پر چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

- Advertisement -

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کے سی آر کی تعمیر کیلئے چائنیزحکومت کی ضرورت ہے، جس پر چینی قونصل جنرل نے کہا چین کےسی آرپراجیکٹ کیلئےسندھ حکومت کی مدد کرے گی۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے چین کا تھر میں مائننگ اور پاور پراجیکٹ پر کام کو سراہا۔

گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ویکسی نیشن کاآغازکیا تھا ، اس موقع پرمرادعلی شاہ نے کہا تھا کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کا دیریہ تعلق رہا ہے ، چین پہلا ملک ہے جس نے ہماری کوروناویکسین کیلئے مدد کی اور حکومت پاکستان کو 5لاکھ ویکسین تحفہ میں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کا معاملہ سنجیدہ ہے یہ کوئی مذاق نہیں ہے ، وفاق کی جانب سےہمیں کل ویکسین فراہم کی گئی ہیں ،کوروناکی 83 ہزار ویکسین سندھ پہنچی ہیں، کراچی،حیدرآبادسمیت دیگرشہروں میں ویکسین سینٹربنائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں