ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سندھ کلچرڈے صوبے بھر میں روایتی جوش وجذبے سے منایا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھی کلچرل ڈے کے موقع پر کراچی میں بھی ثقافتی رنگ بکھرگئے، رنگارنگ تقاریب میں حاضرین سندھی گیتوں کی دھنوں پرجھوم اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں آج سندھی ٹوپی اوراجرک ڈے منایا گیا، سندھ بھر کی طرح کراچی میں بھی سندھی کلچرل ڈے روایتی جوش و خروش سے منایا گیا، بچے، بوڑھے، جوان، بچے اور خواتین نے سندھی گیتوں کی دھنوں پر والہانہ رقص کرکے سندھ دھرتی کی ثقافت سے اپنی محبت کااظہارکیا۔

سندھی کلچرل ڈے پر کراچی میں بھی ہر طرف ثقافتی رنگ بکھر گئے، کراچی پریس کلب کےباہر رنگارنگ روایتی لباس میں مرد و خواتین، بچے سب ہی سندھی گیتوں کی دھنوں پرجھوم اٹھے۔

- Advertisement -

دن بھرمخلتف تقریبات اور ریلیوں میں بھی سندھی ثقافت کو بھرپور طریقےسے اجاگرکیا گیا۔ اجرک اورٹوپی کے ساتھ سندھی گیتوں کی دھنوں پر رقص نے ہر سو سندھی ثقافت کے رنگ بکھیر دیئے۔

اس کو دن منانے کی روایت نے سندھ کی دم توڑتی ثقافت میں نئی روح پھونک دی ہے، سندھ کی سرزمین ثقافتی ورثے سے مالامال ہے۔

سندھی ثقافت کی ایک خوبصورت پہچان سندھی ٹوپی اوراجرک بھی ہے، یہاں کے رہنے والے مہمانوں کو سندھی ٹوپی اوراجرک تحفتاً دے کراپنی محبت کااظہارکرتے ہیں۔

سندھ کی تہذیب وثقافت کوزندہ رکھنے کیلئے گزشتہ کئی برسوں سے حکومتِ سندھ نے ہرسال سندھی ٹوپی اوراجرک ڈے منانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

یہ دن منانے سے نہ صرف سندھ کی ثقافت دنیا بھرمیں مقبول ہورہی ہے وہیں سندھی ٹوپی اوراجرک بنانے والے مزدوروں اورکاریگروں کے گھروں کے چولہے بھی دوبارہ سے جل اٹھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں