تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کرونا لاک ڈاؤن، گھر بیٹھے بچوں کی تعلیم کے لیے سندھ حکومت کا شاندار اقدام

کراچی: سندھ کے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن اینڈ لٹریسی) ڈیپارٹمنٹ نے بچوں کی آن لائن تعلیم کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ ’سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے ایپ متعارف کرادی، جس کے تحت  KG سے پانچویں جماعت تک کے طالب علم گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا طالب علموں کے لیے زبردست اقدام، ایپ متعارف

انہوں نے بتایا کہ ایپ کو اینڈرائیڈ فون پر پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سعید غنی نے والدین سے اپیل کی کہ وہ سندھی، اردو اور انگریزی زبان میں اپنے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کروائیں۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بچےموبائل فون، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر پر اب گھر بیٹھے ہی کلاسز میں شامل ہوسکتے ہیں اور وہ اپنے کورس کی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

ایپ ڈاؤن لوڈ کیسے کی جائے؟

گوگل پلے اسٹور پر یہ ایپ  SELD Learning app کے نام سے موجود ہے، جسے موبائل ، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں پرائیوٹ اسکولز آف ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت عید کے بعد اسکول کھولنے کی اجازت دے۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیاکہ سندھ حکومت جلد تعلیمی ادارے کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -