جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آئندہ سال تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر تعلیم و ترقی نسواں سندھ رعنا حسین کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ سال موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2024 سے 31 جولائی 2024 تک کرنے اور تعطیلات کے دوران 15 دن کے لیے اساتذہ کی پروفیشنل تربیت دینے کی تجاویز پیش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم و ترقی نسواں سندھ رعنا حسین کی زیر صدارت تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے آفیس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں تعلیمی سال کی شروعات، چھٹیوں، امتحانی شیڈول اور دیگر معاملات کے حوالے سے بات کی گئی جبکہ تجویز پیش کی گئی کہ اسکولز کی جون جولائی کی تعطیلات کے دوران 15 دن کے لیے اساتذہ کی پروفیشنل تربیت دینے کے ساتھ نیا تعلیمی سال اپریل سے شروع کرنے کی تجاویز پیش کی گئی۔

- Advertisement -

اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ شیریں ناریجو، سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ صدف انیس شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ خان اور کمیٹی میمران نے شرکت کی۔

اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ آئندہ تعلیمی سال 25-2024 اپریل سے شروع ہونا چاہیے اس پر مزید وضاحت دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تعلیمی سیشن دیر سے شروع ہونے کے سبب انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج میں بھی تاخیر ہوتی ہے اور نتائج میں تاخیر کی وجہ سے طلبہ کو یونیورسٹیز میں داخلہ میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے اس ضمن میں حتمی فیصلہ کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی ورکنگ کمیٹی کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کی ورکنگ کمیٹی تمام میمران اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی تجاویز پیش کرے تاکہ ایک جامع فیصلہ کیا جا سکے۔

اجلاس میں رواں تعلیمی سال 24-2023 کو اگست سے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ جون جولائی کی چھٹیوں کے دوران 15 دن کے لیے اساتذہ کو اسکولز میں حاضر رکھ کر ان کے پروفیشنل اسکلز پر کام کیا جائے اور جون جولائی کی تعطیلات کے دوران اساتذہ کو مختلف کورسز اور تربیتی سیشنز کروائے جائیں گے۔

اجلاس میں آئندہ تعلیمی سال کی موسم گرما تعطیلات یکم جون 2024 سے 31 جولائی 2024 کرنے کی تجویز پیش ہوئی جبکہ موسم سرما کی تعطیلات کے لئے 20 دسمبر 2023 سے 31 دسمبر 2023 تک کرنے کی تجویز دی گئی۔

اجلاس تعلیمی اداروں کی دیگر چھٹیوں میں یوم کشمیر، شب میراج، شب براءت، یوم پاکستان، یوم علی، شب قدر، لیبر ڈے، عیدالفطر اور عید الضحی، عاشورہ، یوم آزادی، چہلم، عید میلاد نبی، یوم شاہ عبدالطیف، اور یوم قائد اعظم کی چھٹیوں کو برقرار رکھنے کو کہا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ ضلعی سطح پر ہونے والی چھٹیوں کے پیشگی نوٹیفکیشن کے لیے انتظامیہ کو پابند بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں