اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نجی اسکولوں کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیرِ تعلیم سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کے وزیرِ تعلیم سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ نجی اسکولوں نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے، اسے ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نجی اسکولوں کو فیسوں میں 5 فی صد سے زائد اضافہ واپس لینے اور لی ہوئی اضافی فیس ریفنڈ کرنے کا کہا تھا، لیکن 10 سے 12 بڑے نجی اسکولز اپنی مرضی سے فیصلے کر رہے ہیں۔

[bs-quote quote=”ٹیوشن فیس کے علاوہ فیسوں میں کسی بھی اضافے کے لیے سرکاری منظوری ضروری ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”حمود الرب” author_job=”پیرنٹس ایسوسی ایشن”][/bs-quote]

دریں اثنا اسکول فیسوں سے متعلق اے آر وائی نیوز کی اسپیشل ٹرانسمشن میں پیرنٹس ایسوسی ایشن کے نمائندے حمود الرب نے کہا کہ نجی اسکول حکومتی قوانین پر بالکل بھی عمل نہیں کر رہے تھے، ٹیوشن فیس کے علاوہ کسی بھی اضافے کے لیے سرکاری منظوری ضروری ہے، سندھ میں اس حوالے سے احکامات نہیں آئے جب کہ پنجاب میں آ چکے ہیں۔

پرائیویٹ اسکولوں کے نمائندے کاشف مرزا نے کہا کہ پنجاب میں فیصلوں سے متعلق واضح احکامات دیے گئے، تعلیمی میدان میں ریاست اپنی ذمے داری پوری نہیں کر پا رہی، بیش تر نجی اسکولوں کا فیس اسٹرکچر 1500 روپے سے بھی کم ہے، نجی اسکولوں کے خلاف شکایات چند سو سے زائد نہیں، عام نجی اسکولوں کے حوالے سے شکایات سامنے نہیں آئی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  عدالتی احکامات نظرانداز‘ پرائیوٹ اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی جاری


پیرنٹس ایسوسی ایشن کے نمائندے کا کہنا تھا کہ فیصلہ اگر سپریم کورٹ میں چیلنج ہوا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم ہو گیا، نجی اسکولوں کے خلاف شکایات سیکڑوں میں نہیں ہزاروں ہیں، کیا نجی اسکولوں پر کوئی قانون لاگو نہیں ہونا چاہیے، کوئی پوچھنے والا نہ ہو۔ نجی اسکول قانون پرعمل کریں تو والدین کو کوئی شکایت نہیں ہوگی۔

[bs-quote quote=”سرکاری اسکولوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، اچھی تعلیم اور سیکورٹی کی فراہمی اسکول انتظامیہ کی ذمے داری ہے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”شہزاد رائے” author_job=”گلو کار”][/bs-quote]

اس موقع پر گلوکار شہزاد رائے نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، اچھی تعلیم اور سیکورٹی کی فراہمی اسکول انتظامیہ کی ذمے داری ہے، ملک بھر میں سرکاری اسکولوں کی کمی ہے، حکومت سرکاری اسکول ریگولیٹ نہیں کر پاتی تو پرائیوٹ اسکولوں کو کیسے کرے گی۔

شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ سرکاری و نجی اسکولوں میں پڑھائی کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے، سپریم کورٹ اسکولوں کی انتظامیہ کو بلا کر تعلیمی نظام بہتر بنانے کی ہدایت کرے، اسکولوں میں بچوں کی پڑھائی کا معیار بہتر بنانے کا نوٹس لینا ضروری ہے۔

پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے نمائندے کاشف مرزا نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے اپنے بچے سرکاری اسکولوں میں بھیجیں، پرائیوٹ اسکول غلط کر رہے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کریں، حکومت اسکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے نگرانی کا نظام لائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں